04 دسمبر ، 2014
کوئٹہ.......کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ کلی شاہنواز کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ساٹھ سالہ ضیعف العمر شخص عارف شاہ کو نشا نہ بنایا جو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اس کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا. مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔