04 دسمبر ، 2014
تربت.......بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے سنگانی سر مین فرنٹئیرکور کا کانوائے اپنی معمول کی گشت پر تھا جو نہی کانوائے اپنے کیمپ کے نزدیک پہنچا تو نا معلو م افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا ۔بم زو ر د ار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے۔