پاکستان
04 دسمبر ، 2014

پاکستان کےکسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں ،وزیر اطلاعات

پاکستان کےکسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں ،وزیر اطلاعات

کراچی......وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے دفاعی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اورکسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے۔دفاعی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش ہماری پہچان ہے،ہمیں اپنی کامیابیوں پر خوش ہونے کا حق ہے ،یہ کسی ایک کی نہیں ،پاکستان کی کامیابی ہے ، ہمیں اپنے انجینئرز پر بھی فخر ہے،غیرملکی وفود نے پاکستانی مصنوعات کو سراہا ہے۔پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی پیش گوئیاں کی گئیں،تاہم صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید خبریں :