پاکستان
04 دسمبر ، 2014

جمہوریت کے ساتھ ہوں، کسی پارٹی کے نہیں، آصف زرداری

جمہوریت کے ساتھ ہوں، کسی پارٹی کے نہیں، آصف زرداری

گوجرانوالہ...........آصف زرداری نےکہاہےکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں کسی پارٹی کے ساتھ نہیں، عمران نیازی کومسائل حل کرنے ہیں تو پارلیمنٹ آئیں،آج کے نوجوانوں کو کل کا لیڈر بننے کیلئے تیار کرنا ہے، مجمع تو فن کار بھی اکٹھا کرسکتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدے داروں اورٹکٹ ہولڈر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پارٹی کارکنوں نے نعروں سے آصف زرداری کا استقبال کیا، پارٹی ترانوں پر جیالے جھوم اٹھے۔ آصف زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران نیازی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا ہوگا۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ مجمع اکٹھا کرنا کوئی مشکل بات نہیں،اصل چیز نوجوانوں کی تربیت ہے جنہیں مستقبل کا لیڈر بننا ہے۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا، چھینا جھپٹی میں کسی کو کھانا ملا اور کوئی خالی پیٹ ہی واپس لوٹ گیا۔

مزید خبریں :