پاکستان
04 دسمبر ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی نابینا افراد پر تشدد کے واقعے پر معذرت

وزیراعلیٰ پنجاب کی نابینا افراد پر تشدد کے واقعے پر معذرت

لاہور.......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نےبدھ کے روز لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔انہوں نے نابینا افراد کے مطالبات کے حل کےلئے بَروقت بات چیت نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ بدھ کے روز پیش آنے والے واقعے کے ذمے داران سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے وفد نےلاہورمیں ملاقات کی۔ شہباز شریف کاکہناتھاکہ متعلقہ وزراء، سیکریٹریز، انتظامی اور پولیس افسران کی یہ ذمے داری تھی کہ وہ ایسا واقعہ رونما ہونے سے روکنے کیلئے ہر قدم اٹھاتے۔ انہوں نے نابینا افراد کو ان کے مطا لبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ وزراء، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریزکو ہدایت کی کہ وہ تمام مطالبات کا جائزہ لےکر 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نےیہ ہدایت بھی کی کہ بدھ کے روز کے واقعے کے ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے۔

مزید خبریں :