05 دسمبر ، 2014
جوہانس برگ......جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی پران کے چاہنے والے نیلسن منڈیلا فاونڈیشن کے دفتر میں جمع ہوئے، جو دنیا بھر سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات اور کتابوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس موقع پرامن اوراتحاد کی عالمی علامت نیلسن منڈیلا کے لیے ہزاروں تعزیت کے پیغامات بھی ریکارڈ کئے گئے۔نیلسن مینڈیلا کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ان کے آبائی علاقے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔