پاکستان
06 دسمبر ، 2014

میجر شبیر شریف شہید: جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

 میجر شبیر شریف شہید:  جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

لاہور ......نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جارہاہے۔لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ فداحسین اورمیجر جنرل سجاد علی نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے تھے۔میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی جنگ میں سلیمانکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔

مزید خبریں :