کھیل
07 دسمبر ، 2014

آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن بھی غیرقانونی قراردیدیا

آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن بھی غیرقانونی قراردیدیا

دبئی......ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اوردھچکا،سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن بھی غیرقانونی قراردے دیا گیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے کیلئے محمدحفیظ کوبھی ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دینا ہوگا۔ان کے بولنگ پر اعتراض آئی سی سی کی جانب سے عائد کیا گیا،محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،ماہرین کے مطابق غیر قانونی کا مطلب ان کا ایکشن15ڈگری سے زائد ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن پر اعتراض سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل سعید اجمل کے ایکشن کو بھی غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔محمد حفیظ نے24 دسمبرکوانگلینڈ کی اکیڈمی میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیاتھا،آئی سی سی کی جانب سےمحمدحفیظ کی تمام گیندوں کوغیرقانونی قراردیاگیاہے۔

مزید خبریں :