08 دسمبر ، 2014
نیویارک........ قسمت ہو تو ایسی، امریکا میں ایک بلی نے اپنی مالکن کو کروڑ پتی بنادیا۔ "ٹینڈر سورس" نامی بلی ہر وقت میں غصے میں نظر آتی ہے اور تھیکے تیور رکھتی ہے لیکن اس کی یہ خرابیاں اس کی مالکن "ٹباتھا " Tabatha کے لیے خوش قسمتی لے کر آئیں۔سوشل میڈیا پر اس بِلی کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔بس پھر کیا تھا۔ایریزونا کی رہائشی ٹباتھا کے گھر کے باہر مختلف مصنوعات بنانے والے اداروں کی لائنیں لگ گئیںاور دیکھتے ہی دیکھتے "ٹینڈر سورس" مختلف پروڈکٹس کے لیے آئیڈیل ماڈل بن گئی اور جلد اس کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ٹباتھا کے مطابق صرف دو برسوں میں وہ 6 کروڑ 40 لاکھ پائونڈ کماچکی ہے۔یہ رقم نہ صرف ہالی وڈ کے کئی اداکاروں کی سالانہ آمدنی سے بھی زیادہ ہے بلکہ شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ سال ملنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔