پاکستان
11 دسمبر ، 2014

پاکستان کا کشمیر کے مسئلے پر بان کی مون کے بیان کا خیر مقدم

پاکستان کا کشمیر کے مسئلے پر بان کی مون کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد...... دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کےحل کیلئےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاہے کہ خطے میں دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگر دونوں ممالک اس بارے میں درخواست کریں تو وہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشدد کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہارکیا۔ ادھر اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاہے کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پرجامع اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :