پاکستان
11 دسمبر ، 2014

چار حلقے کھولنے کا مطالبہ غیرآئینی ہے،حکومت کا عدالت میں جواب

 چار حلقے کھولنے کا مطالبہ غیرآئینی ہے،حکومت کا عدالت میں جواب

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چار حلقے کھولنے سے متعلق وفاق نےجواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس کے مطابق چار حلقے کھولنے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔وفاق کی جانب سے تحریک انصاف کے چار حلقے کھولنے سے متعلق جواب اٹارنی جنرل آفس نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرایا۔ ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کی چار حلقے کھولنے سےمتعلق درخواست نا قابل سماعت ہے، پی ٹی آئی کا چار حلقے کھولنے کا مطالبہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔

مزید خبریں :