پاکستان
11 دسمبر ، 2014

پی ٹی آئی نے قوم کوذہنی طورپرپریشان کررکھاہے، لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی نے قوم کوذہنی طورپرپریشان کررکھاہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تحریک انصاف نے پوری قوم کوذہنی طورپرپریشان کررکھاہے، یہ ان کی چالاکی اور حکومت کی کمزوری ہے، جس سےنمٹناپڑےگا۔عدالت نے لاہور کے تاجروں سے 15دسمبرکوامن وامان برقراررکھنے کےلئے تجاویز بھی طلب کرلیں ۔لاہورہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے 15دسمبر کو احتجاج کیلئے تحریک انصاف کی کال کے خلاف درخواست کی سماعت کی، یہ درخواست تاجروں نے دائر کی ہے ۔ جسٹس شاہد حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی ایک مقام پر احتجاج نہیں کرتی ، جگہ جگہ احتجاج کیاجاتاہے،فیصل آباد میں واقعہ ہواتولاہورکےلوگ بھی پریشان ہوگئے،ہرشخص دوسرے کودروازے بندکرنےکی تجویزدیتارہا، جسٹس شاہدحمید نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کی کمزوری اورپی ٹی آئی کی چالاکی ہے۔ ان کی چالاکی اوراپنی کمزوریوں سے نمٹناپڑےگا،جسٹس خالد محمود نے کہا کہ کنٹینر لگانے کاکیافائدہ ہے ،جلوسوں کےساتھ کرین چلتی نظرنہیں آتی ؟ اس پر سی سی پی او لاہور نے جواب دیا کہ اس مرتبہ مختلف حکمت عملی اپنائی گئی ہے، تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے احتجاج کےعلاقوں کاپوچھاگیا،مگرتحریک انصاف والے کراچی کےاحتجاج میں مصروف ہیں، اس پر جسٹس خالد محمود نےاستفسار کیا کہ کیاانہوں نے کبھی قواعد و ضوابط مانے ہیں ۔ اگرتاجر رضا کارانہ طورپراحتجاج والےعلاقوں میں شٹرڈاؤن کردیں توقوم پرمہربانی ہوگی ۔ عدالت نےتاجروں سے15دسمبرکوامن وامان برقراررکھنےکےلئے تجاویزطلب کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :