25 اپریل ، 2012
کراچی… پاکستان کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہو نے والے غیر ملکی فوجی جہاز کو پاکستان ایئر فورس نے جبری کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرادیا ہے جس کے بعد طیارے کی چیکنگ جا ری ہے،جیو ٹی وی کے نمائندے طارق ابو الحسن کے مطابق فوجی طیارہ بگرام ایئربیس سے یواے ای کے المکتوم ایئرپورٹ جارہاتھا،ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ انتانوف124اورپروازنمبروی ڈی اے1455ہے۔ذرائع کے مطابق بگرام سے المکتوم ایئرپورٹ جانیوالے طیارے نیٹورسد کیلئے استعمال ہوتے ہیں مذکورہ غیرملکی فوجی مال بردارطیارے کو بعض خفیہ اطلاعات پرکراچی میں اتاراگیا جس کی چیکنگ جاری ہے۔