پاکستان
12 دسمبر ، 2014

ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ، پولیس والوں کو دیکھتا ہوں ،عارف علوی

ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ، پولیس والوں کو دیکھتا ہوں ،عارف علوی

کراچی......پی ٹی آئی کے پلان سی نے آج کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے کارکنوں نے شہر بھر میں پھیل کر اہم شاہراہیں بند کردیں ،شہریوں کےلیے آمدورفت مشکل ہے ،بیشتر اسکول بند، کئی علاقوں کے پٹرول پمپ بھی نہ کھلے ۔ تحریک انصاف کے احتجاج کا دائرہ شہر بھر میں پھیل چکا ہے ، شہر کے اہم مقامات پر جمع کارکنوں نے ٹائر جلاکر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہیں بلاک کردی ہے ۔اور کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں ، رہنما تحریک انصاف عارف علوی نے صبح ہی اعلان کردیا تھا کہ آج ٹریفک نہیں چلے گی ۔ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ہے پولیس والوں کو دیکھتا ہوں ۔ شہر میں جن مقامات پر دھرنا یا احتجاج جار ی ہے ان میں نرسری اور اسٹار گیٹ سے شارع فیصل ۔ نمائش پر ایم اے جناح روڈ، حسن اسکوائر پر یونی ورسٹی روڈ ، قائد آبا دمنزل پمپ پر نیشنل ہائی وے ، کلفٹن تین تلوار، ڈیفنس کالا پل ، قیوم آباد، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی ، سائٹ میں غنی چورنگی ، حبیب بینک چورنگی ، رشید آباد ، بلدیہ ٹاؤن ، حب ریور روڈ ، شیرشاہ اور لیاری بھی شامل ہیں ۔ ان مقامات پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کارکنوں کی رہنمائی کررہی ہے ، پولیس بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےاور مظاہرین کو سیکیورٹی دینے کےلیے موجود ہے ، سہراب گوٹھ پر موجود پولیس حکام نے شہریوں کومتبادل راستہ بتایا اور تکلیف برداشت کرنے کی درخواست کی ۔آج صبح سے ہی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے ۔ احتجاج کے نزدیکی علاقوں میں پٹرول پمپس اور اسکول بند رہے جو کھلے بھی تو وہاں حاضری محدود رہی ۔ صبح شہر جزوی طور پر کھلا ہونے سے جو شہری کام کو نکل آئے اب وہ واپسی کی فکر میں مبتلا ہیں ۔


مزید خبریں :