12 دسمبر ، 2014
پشاور.......وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ توقع ہے آیندہ ماہ تیل کی قیمتیں مزید کم کریں گے۔بجلی کی چوری کو روکنا اشد ضروری ہے۔ بجلیکے مسئلے پرایک دو روز میں قابو نہیں پایا جاسکتا ۔90 کی دہائی میں پاکستان بھارت کو بجلی برآمد کرنے کی پوزیشن میں تھا ۔بجلی کی کمی کی وجہ سے بہت سے ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرپارہے ۔سستی بجلی سے مہنگائی کم ہوگی،برآمدات بڑھیں گی ۔ایل این جی اور گیس کے ذریعے بجلی گھر لگارہے ہیں۔بجلی کی ٹرانس مشن، ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری لانےکی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو نیا خیبرپختونخوا اور نیا پاکستان بنتے نظر آنا چاہیے۔ہماری ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے۔چین کی انویسٹمنٹ پاکستان میں آرہی ہے ،قرض نہیں لے رہے۔ دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری اثرانداز ہوئی ۔کراچی لاہور موٹروے کا بہت جلد آغاز کردیا جائے گا ۔