دنیا
13 دسمبر ، 2014

انڈونیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے8افراد ہلاک،سو سے زائد لاپتہ

انڈونیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے8افراد ہلاک،سو سے زائد لاپتہ

جاوا...... انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے8 افراد ہلاک اورسو سے زائد لاپتہ ہوگئےہیں ۔حکام کے مطابق ، حادثہ جاوا کے مرکزی علاقے مین پیش آیا۔جس میں 8افراد ہلاک اورایک سو آٹھ افراد لاپتا اور سو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا، جس کی وجہ سے امدای کاموں اور گمشدہ افراد کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے ، متا ثرہ علاقے سے3 سو زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :