15 دسمبر ، 2014
شکاگو......امریکی ریاست مشی گن میں 42 سالہ پرانی عمارت کو دھماکے سے گرا دیاگیا، ڈیٹرائٹ کی کمیونٹی کالج میں بنی 17 منزلہ عمارت خالی پڑی تھی، جسے آن لائن بڈنگ کے بعد دھماکا خیز مواد سے ڈھا دیاگیا،بڈنگ میں8 ہزار ڈالر اکٹھا کئے گئے ، جبکہ اسٹوڈنٹس اسکالرشپ پروگرام کے لیے 12 ہزار ڈالر اکٹھے ہوئے، عمارت گرنے کے اس منظر کو دیکھنے کے لیے درجنوں افراد جمع ہوئے۔