15 دسمبر ، 2014
تھر پارکر......تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث آج بھی دوبچے انتقال کر گئے،جس کے بعد دسمبر کے 15روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے،تھر میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج10 دن کا بچہ اور ڈیپلو میں بیمار دو ماہ کا بچہ دم توڑ گیا،تھر میں رواں ماہ اب تک قبل ازوقت پیدائش اور غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا 51بچے انتقال کرچکے ہیں ۔