15 دسمبر ، 2014
کوئٹہ..... کوئٹہ میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع،ہوگئی ہے، مہم کےلئے خصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔محکمہ بلوچستان ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کےدوران کوئٹہ میں تقریبا چار لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،اس حوالے سے پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے رضاکار شہر کے مختلف علاقوں ، بس اڈوں اور مراکز صحت میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں جبکہ مہم کے دوران موبائل ٹیموں کےعلاوہ مختلف ٹرانزٹ مقامات پر بھی بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا بندوبست کیاگیاہے، انسداد پولیو مہم کےدوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کےلئےبھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور خاص طور پر گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ٹیموں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،رواں سال کوئٹہ میں اب تک پولیو وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔انسداد پولیو کی خصوصی مہم 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔