پاکستان
17 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجذبات کا اظہار

سانحہ پشاور،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجذبات کا اظہار

کراچی.......سانحہ پشاور نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عوام نے اس اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پشاور میں وحشت و بربریت کی جو داستان گزشتہ روز رقم کی گئی وہ صدیوں نہیں بھلائی جاسکے گی،ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل اداس ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت اور دہشگردو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی ڈسپلے پکچرز کو سیاہ کردیا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ساتھ ہے اس کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں :