پاکستان
17 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور ، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے عبدالستار ایدھی کی واک

سانحہ پشاور ، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے عبدالستار ایدھی کی واک

کراچی.......سانحہ پشاور کے شہدا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے معروف سماجی رہنمامولانا عبدالستار ایدھی نے واک کی۔واک بولٹن مارکیٹ سے نمائش چورنگی تک کی گئی،معروف سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی کے ہمراہ وہ بچے بھی اس واک میں شریک تھے جن کا کوئی اپنا نہیں،بچوں کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا کیا قصور تھا انہیں کس بات کی سزا ملی،عبدالستار ایدھی نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ملک کو بدنام اورکمزورکرنے کی سازش ہے،دہشت گردوں کوحکومت فوری طور پر گرفتار کرکے پھانسی دے۔

مزید خبریں :