پاکستان
17 دسمبر ، 2014

سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حافظ سعید

سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حافظ سعید

ملتان.....جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ذمہ داروں کو سزائے موت دی جانی چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں شہداء پشاور کی غائبانہ نماز جنازہ شاہی عید گاہ میں ادا کروانے کے بعد میڈیا سےکہی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں بھارت براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ پوری دنیا پاکستان کے ساتھ ہے وقت آ گیا ہے کہ ہمیں بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود بھارتی قونصلیٹ دہشت گردوں کے اڈے ہیں ۔ شاہی عید گاہ میںغائبانہ نماز جنازہ میں امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور تاجروں نے بھی شرکت کی ۔

مزید خبریں :