18 دسمبر ، 2014
لاہور......متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ چینیوٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری جنہیں بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا،ان کی نمازجنازہ آج سہ پہرتین بجے چینیوٹ کے تحصیل چوک پر اداکی جائے گی ۔ اصغرعباس جعفری کواسلامیہ کالج کے عقب میں واقع قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چینیوٹ کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اصغرعباس جعفری شہیدکی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورحق پرستی کاثبوت دیں۔ الطا ف حسین نے فون پر ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر چوہدری اظہرمسعود،سیکریٹری جنرل راناتجمل اور ڈسٹرکٹ کے دیگرذمہ داران وکارکنان سے اصغرعباس جعفری کی شہاد ت پر دلی تعزیت کی اورکہاکہ اصغرعباس جعفری کی شہادت سے ایم کیوایم ایک سینئر کارکن سے محروم ہوگئی ہے، یہ ایم کیوایم کاایک بڑانقصان ہے۔