18 دسمبر ، 2014
منڈی بہاؤالدین.......منڈی بہاؤالدین میں دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ قادر آباد کے علاقے سیدا میں پیش آیا جہاں مسافر وین اور ٹرک آپس میںٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پھالیہ کی تحصیل میونسپل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔