18 دسمبر ، 2014
راولپنڈی......خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارراوئیوں میں 57 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے گئےجس کے نتیجے میں 57 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔