18 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بنائی جانیوالی کمیٹی کے امور پر غور کے علاوہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔کمیٹی کو تمام جماعتوں کی جانب سے دیے جانیوالے مینڈیٹ کے امور پرمشاورت کی گئی۔وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے مابین ملاقات میںپارلیمانی جماعتوں کی نمایندگی سے متعلق رابطوں کے امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پھانسی کی سزاپر عملدرآمدسے متعلق وزارت داخلہ کے آیندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا۔