دلچسپ و عجیب
24 دسمبر ، 2014

سنگاپور : گاڑی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کرنے کی سہولت

سنگاپور : گاڑی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کرنے کی سہولت

سنگا پور .........آپکی رہائش 8ویں منزل پر ہو 10ویں ۔ اب اپنی گاڑی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کریں۔فلیٹس ہوں یا پھر اپارٹمنٹس۔ رہائشیوں کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ اورانکی دیکھ بھال ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے لیکن جرمن دماغوں نے اسکا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ سنگاپور میں رہائش اختیارکرنے کیلئے پیش کیے گئے ہملٹن نامی نئے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں گاڑیوں کو اپنے فلور تک لیجانے کی سہولت میسر ہے۔ جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی لفٹس تیار کر دی ہیں جن کے تحت ان اپارٹمنٹس میں رہائش اختیار کرنے والے افراد اپنی گاڑیوں کو لیونگ روم تک لی جاسکتے ہیں۔ 94لاکھ (9اعشاریہ 4ملین) سے 2کروڑ 35لاکھ (23اعشاریہ 5ملین) ڈالر کی ابتدائی قیمت کیساتھ متعارف کروائے گئے ان اپارٹمنٹس کیساتھ 2گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔

مزید خبریں :