24 دسمبر ، 2014
پیرس....... پیرس میں سانتا کلاز اسوبا ڈائیونگ کرتامچھلیوں کے ایکوریم میں جاپہنچا۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری کل زور وشور سے اپنا مذہبی تہوار کرسمس منائیگی جس کی لئے دنیا بھر میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جہاں اہم وینیوز پر کرسمس ٹریز ابھی سے جگمگا اُٹھے ہیں وہیں دلچسپ اور منفرد سجاوٹی انداز اپنانے اور مختلف ایونٹس کے انعقاد پر بھی بیحد توجہ دی جارہی ہے۔ اسی مناسبت سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سٹی ایکوریم میں بھی گذشتہ روز سے ایک منفرد شو کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ایکوریم میں آنے والے ننھے مہمانوں کو لطف اندوز کرنے کیلئے سانتا کلاز مچھلیوں کیساتھ اسکوبا ڈائیونگ کرنے اُنکے ٹینک میں اُتر گیا ہے۔ مچھلیوں کو دانہ کھلاتے اور منفرد انداز میں لوگوں کو کرسمس کی چھٹیوں کی مبارکباد دیتے سانتا کلاز کو دیکھنے بڑی تعداد میں عوام بچوں کے ہمراہ یہاں کا رُخ کررہی ہے۔