صحت و سائنس
26 دسمبر ، 2014

پشاور میں 28 دسمبر کو پولیو مہم چلائی جائے گی

پشاور میں 28 دسمبر کو پولیو مہم چلائی جائے گی

پشاور .......پشاور میں 28 دسمبر کو پولیو مہم چلائی جائے گی ۔جس کے لئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر السلام نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ 28 دسمبر کو شہر میں ایک روزہ پولیو مہم چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کے تحت صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عاید ہوگی۔

مزید خبریں :