26 اپریل ، 2012
لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت اور 20کروڑ عوام کیلئے بھی آج کا دن بہت اہم ہے جب منتخب وزیراعظم کو سزا سنائی گئی ہے،انہوں نے یہ بات ڈی ایم جی گروپ کے افسران کی پاسنگ آوٴٹ تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔گورنر کا اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن آپ کے لئے بھی بہت اہم ہے جب تربیت مکمل کر کے نظم ونسق سنبھال رہے ہیں اور ایک منتخب وزیر اعظم کو سزا سنائی گئی ہے اور ایسے وزیراعظم کو سزاسنائی گئی جس نے جمہوریت اورعدلیہ کو بحال کیا۔ وزیرا عظم گیلانی کے دور میں متفقہ طور پر آئین میں اٹھارویں ترمیم منظورکی گئی، ایسے وزیر اعظم کو سزا سنائی گئی جس کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں۔