30 دسمبر ، 2014
لند ن......برطانوی طبی حکام نے گلاسگو میں ایک خاتون طبی اہلکار کے ایبولا وائراس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سیو دی چلڈرن‘ نامی ایک امدادی ادارے کی یہ کارکن گزشتہ ویک اینڈ پر سیرالیون سے واپس آئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس خاتون کی فوری طور پر تشخیص کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ اسکاٹش حکام کے مطابق اس خاتون کو لندن کے رائل فری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایبولا وائرس میں مبتلا ہونی والی ایک برطانوی نرس کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔