پاکستان
27 اپریل ، 2012

لیاری میں نبیل گبول کی گاڑی پر دستی بم حملہ، پی پی رہنما محفوظ رہے

لیاری میں نبیل گبول کی گاڑی پر دستی بم حملہ، پی پی رہنما محفوظ رہے

کراچی … پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے قافلے پر لیاری میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، نبیل گبول اور دیگر افراد حملے میں محفوظ رہے۔ نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے میں پی پی رہنما ملک خان کی نماز جنازہ سے واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ نبیل گبول نے بتایا ہے کہ دستی بم حملے میں وہ اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں۔

مزید خبریں :