صحت و سائنس
05 جنوری ، 2015

لاہور میں پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا،شہبازشریف

لاہور میں پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا،شہبازشریف

لاہور ........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں 50ایکڑ قطعہ اراضی پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کیلئے اراضی مختص کرکے حد بندی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ اسکول اور ریسرچ سینٹر بھی بنے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کیلئے خود مختار بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے گردے اور جگر کے امراض کے حوالے سے جدید طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔

مزید خبریں :