06 جنوری ، 2015
لندن .....کرسمس ٹری کا کام ختم،اب چڑیا گھر کے کام آرہے ہیں۔کرسمس کا تہوار آیا اور گزر گیا ب کرسمس ٹری کا کیا کرنا ہے،کچرے کا ڈھیر بنانے سے بہتر ہے اسے کارِ خیر کا حصہ بنائیں اور چڑیا گھر میں عطیہ کردیں۔جی ہاں بالکل برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائرکی لنٹن چڑیا گھر کی انتظامیہ نے عام عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ناکارہ کرسمس ٹری چڑیاگھر کے نام کردیں بس پھر کیا تھا شہریوں نے اپنے ناکارہ کرسمس ٹری یہاں بھجوانا شروع کردیے ۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان فالتو کرسمس ٹریز کے ذریعے ہر سال سردیوں کے موسم میں یہاں جانوروں کیلئے ہریالی کا انتظام،گرماہٹ پھیلانے، آگ کے الاؤ دہکانے کے علاوہ شیرکے کھیلنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔