پاکستان
27 اپریل ، 2012

صدر اور وزیراعظم کو آئین کے مطابق منتخب کیا گیا ہے،قائم علی شاہ

صدر اور وزیراعظم کو آئین کے مطابق منتخب کیا گیا ہے،قائم علی شاہ

کراچی …وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم آئین اور قانون کے مطابق منتخب کیے گئے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے میں سزا کی وجہ نہیں بتائی گئی،وزیراعظم پر عوام کو اعتماد ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ پی پی کے صدر نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ارکان نے مشرف سے حلف بھی لیا تھا، اور مشرف کے ہوتے ہوئے وہ حکومت میں رہے۔ہم نے آئین اور قانون کے مطابق انتخاب لڑا تھا۔دہمکی دینا مناسب نہیں، نوازشریف کی جانب دہمکی کوئی نئی بات نہیں ،میثاق جمہوریت کے مطابق حکمران جماعت مدت پوری کریگی،انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر ہمارے ساتھ دستخط کیے۔میاں صاحب کو صبر کرنا چاہیے ابھی تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔اگر میاں صاحب نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو ہم بھی پیچھے نہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :