کھیل
28 اپریل ، 2012

اسکواش کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، قمر زمان

 اسکواش کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، قمر زمان

پشاور… اسکواش کے سابق برٹش اوپن چیمپئن قمر زمان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اسکواش کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو میں قمر زمان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اسکواش فیڈریشن کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ پشاور میں بین الاقوامی اسکواش کو واپس لایا جائے۔ اس سلسلہ میں وہ فیڈریشن کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کریں گے۔قمر زمان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن قائم ہو چکا ہے جس کے بعد بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :