13 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....ملک بھرمیں پولیوکے6نئےکیسزسامنے آگئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق2کیسزخیبرپختونخوا، 2فاٹا، 1پنجاب اور1 سندھ سےسامنےآئےہیں۔ایک برس کے دوران 303پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کے 6 نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 18 سال بعد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیو کے چھ نئے کیسز میں سے دو خیبرپختونخوا، دو فاٹا، ایک پنجاب اورایک سندھ سے سامنے آیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ 2014 کے پولیو کیسز کی تعداد 303 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں 18 سال قبل پولیو کے 323 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے۔