صحت و سائنس
25 جنوری ، 2012

نوشہرہ:عارضہ قلب میں مبتلا ایک سالہ عمارہ علاج کیلئے امداد کی منتظر

نوشہرہ:عارضہ قلب میں مبتلا ایک سالہ عمارہ علاج کیلئے امداد کی منتظر

نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی سے تعلق رکھنے والی دل کے عارضے میں مبتلا ایک سالہ عمارہ کا خاندان انتہائی غربت کی وجہ سے اس کا علاج کرانے سے قاصراورامداد کا منتظر ہے۔ ایک سالہ عمارہ مسکان پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہے، اس کے دل میں ڈیڑھ انچ کا سوراخ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کا اگر کسی اچھے اسپتال میں علاج کیا جائے تو وہ ٹھیک ہوسکتی ہے، اس کے علاج پر دو سے تین لاکھ کا خرچہ آئے گا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کے دل میں جو سوراخ ہے یہ چھوٹے سائز کا ہیجس کا علاج ممکن ہے، لیکن اس کا علاج بڑے اسپتال میں ہوگا۔ اس کے علاج پر دو سے تین لاکھ روپے خرچہ آسکتا ہے۔بچی کے والدین انتہائی غربت میں زندگی گزاررہے ہیں۔ دونوں کوالیفائیڈ ہونے کے باوجو د سرکاری نوکری کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے تاہم انہیں نوکری نہ مل سکی۔ عمارہ کی والدہ اہل محلہ کے کپڑوں کی سلائی کرکے دو وقت کی روٹی کماتی ہے۔ اس کی والدہ اپنے سامنے تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے معصوم بچی کا علاج کرایا جائے۔

مزید خبریں :