17 جنوری ، 2015
اسلام آباد.....پاکستان نے ملک میں حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر باضابطہ پابندیاں عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگانے کا باضابطہ اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے ۔ حقانی نیٹ ورک پر پاکستان میں پابندی لگانے کا فیصلہ قومی ایکشن پلان کو نافذالعمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج اور حکومت ایک نکتے پر متفق ہیں، پاکستان میں اب کوئی اچھا یا برا طالبان نہیں ۔ادھر امریکا نے ان اطلاعات کا خیرمقدم کیا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت متعدد شدت پسند تنظیموں پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیاہے۔