صحت و سائنس
26 جنوری ، 2015

پنجاب میں انسداد خسرہ مہم شروع،16 ہزار ٹیمیں تشکیل

پنجاب میں انسداد خسرہ مہم شروع،16 ہزار ٹیمیں تشکیل

لاہور.......پنجاب میں محکمہ صحت کے زیراہتمام انسداد خسرہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔سولہ ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔صوبہ پنجاب میں انسداد خسرہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران پونے 3 کروڑ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں ، ہیلتھ سنٹرز اور سرکاری ڈسپنسریوں میں خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔خسرہ ٹیمیں اسکولوں اور گلی محلوں میں جا کر بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔صحت حکام کے مطابق مہم پر 2 ارب 70 کروڑ روپے زائد اخراجات آئیں گے۔

مزید خبریں :