26 جنوری ، 2015
میڈرڈ......اسپین سے تعلق رکھنے والاایک ٹانگ سے محرو م12سالہ لڑکا ماہر پارکر رَنر بن گیا۔پارکر رننگ کے مظاہرے تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن ایک ٹانگ سے محروم کے بغیرپارکر رننگ کرتے شاید ہی کسی کو دیکھا ہو۔اسپین سے تعلق رکھنے والا بارہ سالہ یہ لڑکا پیدائشی طور پر ایک ٹانگ سے محروم ہے اورچلنے پھر نے کیلئے مصنوعی ٹانگ کا استعمال کرتا ہے لیکن اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کی بِنا پرایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگیں اور قلابازیاں لگاتا نظر آتا ہے ۔پارکر رننگ کے بے مثال مظاہرے کو پیش کرنیوالے اس لڑکے کی ہمت کو داد تو دینی پڑے گی جو اپنی جسمانی کمزوری کی پرواہ کئے بغیر حیرت انگیز صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے معذور افراد کیلئے ایک مثال بنا ہوا ہے۔