پاکستان
30 جنوری ، 2015

آج ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آج ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد......آج ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملک کے دیگر شہروں میں موسم خشک اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں منفی 9 ڈگری، گوپس، ہنزہ اور راولاکوٹ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ دیگر اہم شہروں ، اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ،چترال،کوئٹہ اورمری میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 3 ڈگری، لاہور میں 4 اورکراچی میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :