30 جنوری ، 2015
کراچی........ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے، اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو جاتا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ آئی جی سندھ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیس دن میں دیں گے۔