30 جنوری ، 2015
کراچی......... مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ شکار پور کے خلاف کل سندھ میں ہڑتال کا اعلان کیا اور صوبے میں دیگر سیاسی ،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں سانحہ شکارپورکے خلاف مجلس وحدت مسلمین کانمائش چورنگی پردھرنا جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین کےاحتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں۔ احتجاج کےباعث نمائش چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔