پاکستان
30 جنوری ، 2015

خیبر پختونخوا میں فوجی عدالتوں کیلئے 400 سے زائد مقدمات تیار

خیبر پختونخوا میں فوجی عدالتوں کیلئے 400 سے زائد مقدمات تیار

پشاور........ خیبر پختونخوا پولیس نے فوجی عدالت میں پیش کرنے کےلیے 4 سو سے زیادہ دہشت گرد ی کے مقدمات تیار کرلیے، صوفی محمد کیس بھی آرمی کورٹ لے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے آرمی کورٹس میں داخل کرنے کےلیے 423 مقدمات پر مبنی فہرست تیار کرلی ہے۔ 46 صفحات پر مشتمل فہرست میں دہشت گردی کے 166 مقدمات پشاور کے ہیں۔ فہرست میں بم دھماکے ، خودکش حملے اور بھتا خوری سے متعلق مقدمات شامل ہیں جن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ سمیت دیگر اہم دہشت گرد ملوث ہیں، جبکہ صوفی محمد کیس کو بھی آرمی کورٹس لے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کیسز میں مطلوب بیشتر دہشت گرد ہمسایہ ممالک میں روپوش ہیں۔

مزید خبریں :