31 جنوری ، 2015
ڈیرہ اسماعیل خان........ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شخص نے بیوی، ساس اور سالے کو قتل کردیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ موضع سکندر میں ملزم کریم نےرات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی روٹھ کر میکے آگئی تھی۔