دنیا
31 جنوری ، 2015

بھارت نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کرلیا

بھارت نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کرلیا

اڑیسہ........بھارت نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارت میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اگنی فائیو بیلسٹک میزائل آج صبح اڑیسہ میں وہیلرز آئی لینڈ پر موبائل لانچر سے فائر کیا گیا ۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن ایٹمی وار ہیڈز کے ساتھ پانچ ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ بھارتی حکام کے مطابق میزائل فائر کرنے کا عمل کسی خامی کے بغیر تھا تاہم مختلف ریڈارز اور نیٹ ورک سسٹمز کی رپورٹس آنے کے بعد تجربے کے تفصیلی نتائج سامنے آئیں گے ۔ مقامی طور پر تیار کیے گئے اگنی میزائل فائیو کا یہ تیسرا تجربہ تھا ۔

مزید خبریں :