پاکستان
31 جنوری ، 2015

سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان

سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان

لاہور........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست میں ان کے مدمقابل ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اُنہیں ہارنے کا خوف ہوتا ہے۔ عمران خان نے لاہور میں پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے مخالفین پیسے کا استعمال اور دھاندلی کرتے ہیں، اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو آگے لائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کی جو تربیت ملتی ہے وہ انہیں کسی بھی میدان میں کامیاب کرا سکتی ہے۔ تقریب میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور فاٹا سے سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :