دنیا
31 جنوری ، 2015

روس :یورپی یونین کی پابندیوں میں 6ماہ کا اضافہ،مہنگائی بڑھ گئی

روس :یورپی یونین کی پابندیوں میں 6ماہ کا اضافہ،مہنگائی بڑھ گئی

ماسکو........یورپی یونین کی پابندیوں میں مزید 6ماہ کے اضافے کے بعد روس میں مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ قوت خرید کم ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔یورپی یونین کی لگائی گئی پابندیوں کے بعد روس کے مرکزی بینک نے گرتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود میں کمی کر دی ہےجبکہ روسی کرنسی روبل کی قدر میں کمی کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ مارکیٹ میں مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں،جبکہ ان کی زریعہ آمدنی قلیل ہے۔

مزید خبریں :