پاکستان
31 جنوری ، 2015

قلات :3مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

قلات :3مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

قلات.......بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی کرآمد کرلیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کارروائی کپوتو کے علاقے میں کی گئی۔ چھاپے کے دوران ایک مکان سے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے4رائفل، 1سب مشین گن، 1شاٹ گن، 430مختلف راؤنڈز اورایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد سے مزید پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :